Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سگریٹ نوشی سے مرتب ہونے والے اثرات اور ان کے نقصانات

Now Reading:

سگریٹ نوشی سے مرتب ہونے والے اثرات اور ان کے نقصانات
سگریٹ نوشی

سگریٹ نوشی کرنے والے افراد میں امراض قلب، فالج اور پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ اس سے دور رہنے والوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔

سگریٹ نوشی کی عادت دل اور پھیپھڑوں  کے لیے تو شدید نقصان دہ ہے ہی دوسری جانب تمباکو نوشی کا ایک نقصان جلد پر مرتب ہونے والے متعدد اثرات  بھی ہیں، جن سے بیشتر افراد نا واقف ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق تمباکو نوشی کے نتیجے میں جلد میں خون کی روانی کم ہوجاتی ہے جس سے جلد کو ضروری آکسیجن اور غذائیت نہیں مل پاتی ایسے میں نقصان دہ فری ریڈیکلز سے  جلد کونقصان پہنچتا ہے۔

تمباکو نوش افراد میں جلد کے کینسر کا خطرہ اس عادت سے دور رہنے والوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔

سورج کی روشنی میں موجود یو وی لائٹ تمباکو نوشی کے عادی افراد کی جلد کو زیادہ نقصان پہنچاتی ہے، سیگریٹ پینے سے منہ کے کینسر کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

Advertisement

چہرے کی جلد حسین بنانے کا آسان طریقہ

صرف یہی نہیں بلکہ سیگریٹ نوشی سے مدافعتی ردعمل بھی گھٹ جاتا ہے جبکہ جلد کے لیے ضروری کولیگن اور الیسٹن کو نقصان پہنچتا ہے جس سے جلد کی لچک اور ساخت کو نقصان پہنچتا ہے۔

سگریٹ نوشی کے جلد پر مرتب ہونے والے چند بڑے اثرات میں بڑھاپے کا جلد ظاہر ہونا، چہرے پر جھائیاں نمایاں ہونا،جلد کی رنگت متاثر ہونااور ہونٹ کالے ہوجانا شامل ہے۔

جلدبڑھاپا

سیگریٹ پینا بڑھاپے کے عمل کو تیز کردیتا ہےکیونکہ اس  کےدھوئیں سے تکسیدی تناؤ پیدا ہوتا ہے جو کولیگن کے بننے کے عمل کو  ن صرف متاثر کرتا ہے بلکہ اس کے ٹکڑے کرنے لگتا ہے۔

ماہرین کے مطابق تمباکو نوشی سے جلد سورج کی روشنی میں موجود شعاعوں کے حوالے سے زیادہ حساس ہوجاتی ہے، دوران خون اور الیسٹن گھٹ جاتا ہے۔

Advertisement

الیسٹن اور کولیگن کی سطح میں کمی سے جلد لٹکنے لگتی ہے کیونکہ یہ دونوں جلد کی ساخت اور لچک کو برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

جھریاں نمایاں ہوجانا

تمباکو نوشی کرنے والے افراد کے چہرے پر جھریوں کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے جن کو اسموکرز لائنز بھی کہا جاتا ہے، جس کی وجہ سگریٹ پینے کے دوران ہونٹوں کے مسلز کی حرکت ہوتی ہے۔

 ایسا بار بار کرنا فائن لائنز اور جھریوں کو اس حصے میں تیزی سے نمودار کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق دھوئیں میں موجود نکوٹین سے خون کی شریانیں سکڑتی ہیں اور جلد کو آکسیجن اور غذائیت کی کمی کا سامنا ہوتا ہے۔ اس کے نتیجے میں بہت تیزی سے گہری جھریاں اور فائن لائنز نمودار ہوتی ہیں۔

جلد کی رنگت متاثر ہونا

Advertisement

اگر آپ تمباکو نوش ہیں تو چہرے کی جلد ہموار اور رنگت صاف رکھنا بہت مشکل ثابت ہوسکتا ہے۔

سگریٹ نوشی کے نتیجے میں خون کی روانی متاثر ہوتی ہے جس کے نتیجے میں جلد پر سب سے زیادہ اثرات مرتب ہوتے ہیں، جس سے رنگت اڑنے، نشان بننے وغیرہ کے مسائل سامنے آتے ہیں۔

ہونٹ کالے ہونا

سگریٹ کو ہونٹوں میں دبا کر دھواں کھینچنا ہونٹوں کی رنگت بھی بدل دیتا ہے۔

 ماہرین کے مطابق سگریٹ میں موجود حرارت سے ہونٹوں کی رنگت میں تبدیلی آتی ہے جبکہ وہ خشک اور کھردرے بھی ہوجاتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
ڈپریشن جیسے مرض سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان عادت اپنالیں
رات کو آنکھ کھلے تو ہمیں پانی کا استعمال کیوں نہیں کرنا چاہیے؟
کیک میں موجو یہ عام جز، آپ کو دائمی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر